Feb ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران اور لبنان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو

ایران اور لبنان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مسافر پروازوں کی بحالی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران اور لبنان کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور یوسف رجی نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں دونوں ملکوں کے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی روابط کا جائزہ لیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اپنی اس ٹیلیفونی گفتگو میں ایران اور لبنان دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد کے تحفظ پر زور دیا۔ 
سید عباس عراقچی اور یوسف رجی نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں خاص طور پر خاص میں تہران بیروت پروازوں کے حوالے سے  درپیش مسئلے پر تبادلہ خیال کیا اور حسن نیت کے ساتھ تعمیری مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔

ٹیگس