Feb ۱۷, ۲۰۲۵ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران کی دفاعی توانائی کا اعتراف، امریکی میگزین نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ

امریکی میگزین نیشنل انٹرسٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انواع و اقسام کے کروز اور بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی ایران کی توانائیوں اور ان سے امریکی جنگی بیڑوں کو نقصانات پہنچنے کے امکانات بڑھ جانے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دیگر جدید ترین جنگی وسائل کے ساتھ ہی جدید ترین ایرانی ڈرون بوٹس نے امریکا کے طیارہ بردار جنگی بیڑوں کے لئے خطرات بڑھا دیئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران کے پاس  سمندری جںگ کے کچھ ایسے وسائل موجود ہیں جو امریکی جنگی بیڑوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روک سکتے ہیں۔ نیشنل انٹرسٹ نے اسی کے ساتھ اپنی رپورٹ  میں لکھا ہے کہ ایک الٹرا وائلیٹ الیکٹرو آپٹیکل آٹھ سو کلو کے وار ہیڈ لے جانے والے  ایران کے خلیج فارس نوعیت کے میزائلوں کو ہدف کی طرف گآئیڈ کرتا ہے اور یہ میزائل خلیج فارس یا آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے جنگی بیڑوں کے خلاف استعمال ہوسکتے ہیں اور انہيں قابل ملاحظہ نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ 
نیشنل انٹرسٹ لکھتا ہے کہ "خلیج فارس" میزائلوں کو چند دیگر میزائل سسٹم جیسے   اور ہویزہ کروز میزائل سپورٹ کرتے ہیں   جبکہ سومار کی رینج  دو ہزار کلومیٹر اور ہویزہ کی رینجایک ہزار دو پچاس کلومیٹر ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے حال ہی میں  دھماکہ خیز مواد سے بھری  ہوئی، حدید ایک سو دس  نوعیت کی انڈر واٹر سوسائیڈ ڈرون بوٹس کی رونمائی کی ہے۔ یہ انڈر واٹر ڈرون بوٹ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے ہدف کی طرف بھیجی  جاسکتی ہے اور اس کی  انڈر واٹر چلنے کی توانائی غیر معمولی ہے اور دشمن کے لئے اس کا پتہ لگالینا بہت دشوار ہے۔
نیشنل انٹرسٹ نے ایران کی انڈر واٹر سوسائیڈ ڈرون بوٹس کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ پیشرفت اس بات کا پتہ دیتی ہے کہ ایران امریکا کے طیارہ بردار جنگی بیڑوں کو نشانہ بنانے کی توانائی رکھتا ہے۔
نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ کے آخری میں ٹرمپ حکومت کو نصیحت کی ہے کہ اپنے طیارہ بردار بحری جنگی بیڑوں کو خطرے ميں ڈالنے کے بجائے، ایران کے قریبی سمندر میں کروز میزائلوں سے لیس آبدوزیں تعینات کریں۔

ٹیگس