ایران کی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم البانیہ میں سونے کے چار تمغے جیت کر چیمپئن بن گئی
Feb ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
ایران کی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم البانیہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے چار تمغے جیت کر چیمپئن بن گئی۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم نے البانیہ میں ہونے والی فری اسٹائل ریسلنگ چیمپئن شپ میں سونے کے چار، چاندی اور کانسی کا ایک ایک تمغہ جیت کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ یہ بین الاقوامی ریسلنگ مقابلے البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں منعقد ہوئے۔ چیمپئن شپ میں ایران کے علی مؤمنی، رحمان عموزادہ، کامران قاسم پور اور امیرحسین زارع نے سونے جبکہ عرفان علی زادے نے چاندی اور یونس امامی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ ٹورنامنٹ میں ایران نے ایک سو پینتیس پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ امریکہ ستانوے پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اور جاپان ترانوے پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔