Mar ۰۸, ۲۰۲۵ ۰۷:۴۴ Asia/Tehran
  • ایرانی وزارت خارجہ کا امریکی وزیر خزانہ کے بیان پر سخت رد عمل

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے حد درجہ دباؤ جاری رکھنے پر مبنی امریکی وزیر خزانہ کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: امریکی وزیر خزانہ کے اس بیان کا کہ واشنگٹن ایرانی عوام پر شدید دباؤ کی پالیسی جاری رکھے گا، ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان باتوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکی حکام ملت ایران سے دشمنی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام پر دباؤ اور انہیں مرعوب کرنے کی پالیسی ہر دور میں ناکام رہی ہے۔ اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خزانہ کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ "پہلے بھی ہمیں آزما چکے ہو! لہذا امریکی سیاستدان ماضی کی غلط پالیسیاں دوہرا کر نیا نتیجہ حاصل نہیں کرپائیں گے"۔ انہوں نے کہا کہ سفارت کاری کی دنیا منطق، باہمی احترام اور عوام کے قانونی حقوق کی بازیابی کی کوششوں پر استوار ہے اور اگر ایرانی عوام سے اس سے ہٹ کر کسی بھی طریقے سے پیش آنے کی کوشش کی گئی تو تہران اسے سرے سے مسترد کردے گا۔ ترجمان وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ ہر طرح کے غیرقانونی اور انسانیت دشمنی پر مبنی اقدام کا استقامت اور ٹھوس مزاحمت سے جواب دیا جائے گا۔

ٹیگس