Mar ۰۹, ۲۰۲۵ ۲۰:۵۷ Asia/Tehran
  • ایرانی خواتین کھلاڑی ، سنہ 2025 میں انٹرنیشنل پیرا اولمپیک کمیٹی کی منتخب قرار

انٹرنیشنل پیرا اولمپیک کمیٹی کے سربراہ پارسنز نے ایران کو سنہ 2025 میں خواتین کے کھیلوں کی ترقی کے شعبے کا ممتاز رکن منتخب کئے جانے پر ایرانی قومی پیرا اولمپیک کمیٹی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران:  انٹرنیشنل پیرا اولمپیک کمیٹی (آئی پی سی) کی ویب سائٹ کے مطابق، اینڈریو پارسنز نے 8 مارچ 2025 کو میڈل حاصل کرنے والوں کے بارے میں اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی نیشنل پیرا اولمپیک کمیٹی نے ثابت کر دیا ہے کہ ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ اور سرحد حائل نہیں ہے۔ پیرا اولمپیک تحریک کے نزدیک کچھ بھی محال نہیں ہے اور یہی چیز مساوی مواقع اور ایک ہمہ گير مستقبل تک رسائی کا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کا آغاز ورزش اور کھیل سے ہوتا ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ  کھیل رکاوٹوں کو ہٹانے کی ضروری طاقت رکھتا ہے اور وہ ہمہ گیر معاشروں کی تشکیل کے ذریعے تمام لوگوں کے لیے یکساں مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ افراد کی ظاہری صلاحیتوں سے قطع نظر، کھیل کے ذریعے ہم ان کی طاقت، سختیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور ان کی حقیقی صلاحیتوں کا احترام کرتے ہیں اور ہم کھیل میں حصہ لینے، اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے اور انسپائریشن سے متعلق انسانی حقوق کی قدر کرتے ہیں۔

واضح ہے کہ گزشتہ شب (8 مارچ کو) خواتین کے عالمی دن کا ایوارڈ جیتنے والوں کی قدردانی کی تقریب کے دوران آئی پی سی کی رکن دوسری نیشنل پیرا اولمپک کمیٹیوں میں سے ایران کو خواتین کے کھیلوں میں ترقی کے شعبے میں سنہ 2025 کے لئے منتخب رکن قرار دیا گيا۔ اس سے قبل بھی ہمارے ملک کی قابل فخر  تیر انداز زہرا نعمتی 2021 میں انٹرنیشنل پیرا اولمپیک کمیٹی سے یہ ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔

ٹیگس