ایران عراق کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا؛ عراقچی
Mar ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اپنے وعدے کے مطابق عراقی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکہ کی جانب سے تہران اور بغداد کے درمیان دوری پیدا کرنے کی سازشوں اور عراقی عوام کے خلاف امریکی اقدامات کے جواب میں بغداد کے ساتھ مکمل تعاون اور یکجہتی کا اعلان کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا ہے کہ امریکہ کی جانب سے عراق کے بے گناہ عوام کو بنیادی سہولیات، خصوصا بجلی سے محروم کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم عراقی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکی غیر قانونی اقدامات کو روکنے کے لیے عراقی حکومت سے تعاون کے اپنے عہد پر قائم ہیں۔