Mar ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • ایرانی بحریہ کے سربراہ نے چین اور روس کے بحری بیڑے کا معائنہ کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل شہرام ایرانی نے "میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ 2025" مشقوں کے اختتام کے بعد مشقوں میں شامل روس اور چین کے بحری بیڑے کا معائنہ کیا۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل شہرام ایرانی کا یہ معائنہ چین اور روس کے بیڑے کے کمانڈروں کی دعوت پر انجام پایا۔ اس موقع پر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے روس کے "تیسدی ژاپوف" ڈسٹرائر کے مختلف حصوں اور صلاحیتوں کا معائنہ کیا اور روسی فوجیوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے چین کے "بائوتو" جنگی جہاز کا بھی معائنہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس معائنے کے بعد ایران، روس اور چین کے بحری کمانڈروں نے ایک نشست کے دوران مشقوں میں شامل فوجیوں اور وسائل کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ٹیگس