Mar ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • دشمن کی ہر دھمکی اور جارحیت کے جواب کی آمادگی کا اعلان؛ ایران

ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی فوج ، کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے مکمل آمادہ ہے۔

سحرنیوز/ایران: بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے فوج کی آمادگی کی صورت حال کے بارے میں کہا ہے کہ اس وقت سرحد پر ہمارے گیارہ بریگیڈ تعینات ہیں اور یہ ملکی سطح پر امن کے قیام کی کوشش و آمادگی کی ایک مثال ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ فوج کا کام خود کو مضبوط بنانا ہے۔ پہلے اسے تمام شعبوں میں تقویت کی ضرورت ہے اور پھر کارکنوں کی معیشت کو ترجیح حاصل ہے۔ ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے خطرات کے پیش نظر فوجی مشن کے بارے میں بھی کہا کہ ایران کو ہمیشہ خطرہ لاحق رہا ہے اور جس بات نے خطرے کا احساس نہیں ہونے دیا وہ دفاع کے لئے ایران کی مسلح افواج کی ہمیشہ آمادگي ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو دشمن بھی اپنی خام خیالی میں ایران کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی سوچتا ہے تو ایران کی مسلح افواج کی ہمہ تن آمادگي کودیکھتے ہوئے پشیمان ہوجاتا ہے اور اپنے جارحانہ منصوبے سے دستبردار ہوجاتا ہے۔

ٹیگس