Mar ۱۴, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا سائنس و ٹیکنالوجی میں سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھے جانے کی ضرورت پر زور

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے امام حسین علیہ السلام یونیورسٹی کے سائنس و ٹیکنالوجی پارک کا معائنہ کرتے ہوئے سائنس و ٹیکنالوجی میں سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی اور ڈپٹی کمانڈروں کے ہمراہ زیر زمین ٹیکنالوجی کے پردیس فورم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جنرل باقری نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ہی سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں ایران کو پابندیوں کا سامنا رہا ہے اور ایران نے ان تمام حالات کا سامنا کیا، مسلط کردہ جنگ کا مقابلہ کیا اور ملک کی سلامتی کو آگے بڑھایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں بائیکاٹ اور سختیاں اور خطرات درپیش رہے ہیں بنابریں فطری طور پر سائنس و ٹیکنالوجی کی اہمیت خود و بخود اجاگر ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امام حسین یونیورسٹی کا شہید سلیمانی سائنس و ٹیکنالوجی پارک فورم علو دانش کے شعبے ایک ترقی یافتہ فورم ہے۔

 

ٹیگس