Mar ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو دو گول سے ہرا دیا

ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلے میں متحدہ عرب امارات کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

سحرنیوز/ایران: جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ دوہزار چھبیس کوالیفائنگ راؤنڈ کے ساتویں مرحلے کے لئے کھیلے گئے میچ میں ایران نے متحدہ عرب امارات کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے۔ ایران کی طرف سے پہلا گول پہلے ہاف کے اختتام پر ایران کے معروف اسٹرائکر سردار آزمون کیا جبکہ دوسرے ہاف میں دوسرا گول محمد محبی نے کیا اور اسی نتیجے پر میچ ختم ہوا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ایران کے فیفا ورلڈکپ دوہزار چھبیس میں کوالی فائی کرنے کا امکان بہت بڑھ گیا ہے وہ فیفا ورلڈکپ سے صرف ایک قدم پیچھے ہے اور اسے صرف ایک پوائنٹ کی ضرورت ہے۔

ٹیگس