ایران میں عالمی یوم القدس کی ریلیوں کا آغاز
Mar ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
دارالحکومت تہران سمیت پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں عالم یوم القدس کی ریلیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: دارالحکومت تہران کے مختلف علاقوں میں عالمی یوم القدس کی ریلیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ اسی طرح مشہد مقدس، قم، شیراز، اصفہان، زاہدان سمیت ایران کے مشرقی، مغربی اور شمالی نیز جنوبی سبھی شہروں اور دیہی علاقوں میں عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں روزے داروں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
عالمی یوم القدس کے جلوس میں شریک روزے دار مسلمانوں کے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم، قدس شریف کی تصاویر، اور ایسے اعلانات اور بینر دیکھے جاسکتے ہیں جن پر غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام اور استقامتی محاذ کے ساتھ مکمل یکجہتی کے نعرے درج ہیں۔