رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں تہران کی نمازعید الفطر + ویڈیو
Mar ۳۱, ۲۰۲۵ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
تہران کی نمازعید الفطر رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی گئی۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے غیورعوام نے آج پیر کے روز رمضان المبارک کے روزہ رکھنے کے بعد عبادت اور اخلاص کے شکرانے کے طور پر عید الفطر کی نماز انتہائی عقیدت و احترام سے ادا کی.
اس عظیم معنوی اجتماع کا نقطہ عروج، تہران میں واقع مصلائے امام خمینی (رح) اور اس کے گرد و نواح کی سڑکوں پر تہران کے عوام کی نماز عید تھی جو رہبرانقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی گئی۔