ایرانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی عالمی کپ میں پہنچ گئی
Apr ۰۶, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
قومی خواتین کی ٹیبل ٹینس ٹیم کی کپتان ندا شہسواری نے قطر میں دوہزار پچیس کےورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لیے کوٹہ حاصل کر لیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن آئی ٹی ٹی ایف کے اعلان کے مطابق، ایرانی خواتین کی قومی ٹیم کی کپتان ندا شہسواری عالمی چیمپئن شپ کے مقابلوں میں شرکت کے لئے کوٹہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ شہسواری نے، جو تین اولمپک کھیلوں میں حصہ لے چکی ہیں اور دوہزار چوبیس کے پیرس اولمپکس میں ایرانی کارواں کی پرچم بردار تھیں، درجہ بندی کی بنیاد پر دوہزار پچیس کے عالمی چیمپئن شپ میں جگہ حاصل کرلی ہے۔
عالمی چیمپیئن شپ کا فائنل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونا ہے اور اس میں دنیا بھر کی بہترین ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔