ایران کی دفاعی صنعت نے 900 سے زیادہ دفاعی ہتھیاروں کے نظام تیار کئے
Apr ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
ایران کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کی دفاعی صنعت نے 900 سے زیادہ دفاعی ہتھیاروں کے نظام تیار کئے ہیں، جو کہ عسکری شعبے میں ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔
سحرنیوز/ایران: موصولہ اطلاعات کے مطابق، ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ آج ایران کی مسلح افواج جدید ترین دفاعی اور ڈرون ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دفاعی صنعت ایک ایسے مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں اب 900 سے زیادہ قسم کے جدید دفاعی تھیاروں کے نظام مقامی طور پر تیار کئے جاتے ہیں جب کہ اسلامی انقلاب سے پہلے ایران کے پاس صرف 31 بنیادی دفاعی سسٹم تھے۔

وزارت دفاع کے ترجمان نے مزید کہا کہ آج ایرانی نوجوانوں اور یونیورسٹیوں کی حمایت کی بدولت ملک کی دفاعی صنعت کا سائنسی درجہ عالمی سطح پر چالیس سے عبور کرتے ہوئے اب 16 ویں نمبر پر آگیا ہے۔