ترکیہ کی جانب سے ایران امریکا کے بالواسطہ مذاکرات کا خیرمقدم
Apr ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
ترکیہ کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: منگل کو ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور ہاکان فیدان نے باہمی روابط، علاقائی مسائل اور ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں، ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں ترکیہ کے تعمیری موقف کی قدردانی کی اور اس حوالے سے ایران کے اصولی موقف سے اپنے ترک ہم منصب کو آگاہ کیا۔
اس ٹیلیفونی گفتگو میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کا خیر مقدم کیا۔