ایرانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی
ایک ایرانی نوجوان نے سعودی عرب میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ہیمر تھرو کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
سحرنیوز/ایران: ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ منگل سے سعودی عرب میں شروع ہوئی ہے۔ ایران سے تعلق رکھنے والے امیررضا آھنین مرام نے ستر میٹر تراسی سینٹی میٹر کی تھرو کے ساتھ ہیمر تھرو ایونٹ میں تیسری پوزیشن اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ جبکہ سعودی عرب پہلے نمبر پر اور چین دوسرے نمبر پر رہا۔
ایک اور خبر یہ ہےکہ ایرانی ٹیبل ٹینس قومی ٹیم کی رکن شیما صفائی نے منگل کے روز پرو اے لیگ میں فرانسیسی ٹیم کوئیمپر کے ساتھ ایک باضابطہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ فرانسیسی پرو اے لیگ کو دنیا کی تین معتبر لیگوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور شیما صفائی کے علاوہ، ایران کی قومی ٹیم کے دو ديگر کھلاڑی نیما اور نوشاد عالمیان بھی فرانسیسی پرو اے ليگ میں کھیلتے ہیں