Apr ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran
  • ہماری فوج ملک و قوم کا مضبوط حصار ہے: صدر ایران

صدر ایران نے کہا ہے کہ فوج ملک و قوم کا مضبوط حصار، معاشرے کے لیے عزت کا سرچشمہ، ولایت کی زینت اور قوم و ملک کی دوست اور مددگار ہے۔

صدر ایران مسعود پزشکیان نے آج بروز جمعہ 18 اپریل 2025 کو اسلامی جمہوریہ ایران کے نیشنل آرمی ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں کہا کہ قومی سلامتی اور سکون ایک مضبوط اور چوکس فوج کی موجودگی سے ممکن ہے اور اگر یہ ستون مضبوط نہ ہو تو قومی سلامتی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ صدر مملکت نے تاکید کی کہ ایک مضبوط اور چوکس فوج نے ایران کو اس قابل بنایا ہے کہ وہ خطے میں بااثر ڈائیلاگ سے امن اور سکون کے قیام کے سلسلے میں اپنا کردار نمایاں طریقے سے ادا کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری محترم فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز کے تعاون سے ایران خطے میں ایک غیر متنازعہ طاقت کے طور پر جانا جاتا ہے۔

صدر نے تاکید کی کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نہ ہوتی تو دشمن ہمارے ملک پر قبضہ کرنے اور اسلامی انقلاب کو ناکام کرنے کی کوشش کر سکتا تھا لیکن مضبوط فوج کی موجودگی نے دشمنوں کی نیندیں اڑا دیں اور انہوں نے جان لیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج بہادر اور دلیر ہیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انقلاب کے آغاز میں ہمارے تمام فوجی سازوسامان کا انحصار غیر ملکیوں پر تھا، انہوں نے کہا کہ ہم معمولی دفاعی آلات کے حصول کے لیے اپنے دشمنوں سے انحصار کرتے تھے، لیکن آج ہمیں فخر ہے کہ ہماری فوج نے ملک کو درکار تمام فوجی اور دفاعی آلات تیار کرنے میں ناقابل بیان ترقی کرلی ہے۔

ٹیگس