ایران کے وزیرخارجہ اور آئی اے ای اے کے سربراہ کی ٹیلی فونی گفتگو
Apr ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے منگل کی شام کو ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے آئی اے ای اے کے سربراہ کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں ایٹمی معاملے میں سفارتکاری کے انتخاب کو اسلامی جمہوریہ ایران کی نیک نیتی اور سنجیدہ ہونے کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات کی آخری صورتحال سے بھی رافائل گروسی کو آگاہ کیا۔
آئی اے ای اے کے سربراہ نے بھی ایران کے ذمہ دارانہ رویہ کی تعریف کی اور کہا کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی اپنی ذمہ داریوں اور اپنے حدود کے تحت مذاکرات میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔