Apr ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • شہید رجائی پورٹ میں دھماکے سے ریفائنریوں ، فیول ٹینک ، ڈسٹری بیوشن کمپلیکس اور تیل کی پائپ لائنوں کو نقصان نہیں پہنچا ہے

بندر عباس میں شہید رجائی پورٹ پر ہونے والے دھماکے سے ریفائنریاں، فیول ٹینک، ڈسٹری بیوشن کمپلیکس اور تیل کی پائپ لائنیں متاثر نہیں ہوئی ہیں

سحرنیوز/ایران: ایران کی نیشنل آئل ریفائننگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس دھماکے سے ریفائنریاں، فیول ٹینک، ڈسٹری بیوشن کمپلیکس اور تیل کی پائپ لائنیں متاثر نہیں ہوئیں اور علاقے میں اس کمپنی اور اس سے وابستہ دیگر ریفائنریز میں معمول کے مطابق کام جاری ہے۔ بیان میں کہا گيا ہے کہ علاقے میں واقع تمام آئل کمپنیوں کے آلات، ریسکیو اور فائر فائٹنگ امداد اسٹینڈ بائی پر ہے اور پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کی جانب سے امدادی کام جاری ہے۔ واقعے کے بعد نائب صدر محمد رضا عارف اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ہرمزگان کے گورنر محمد آشوری کے ساتھ فون پر واقعے کی ابتدائی رپورٹ حاصل کی اور ہرمزگان کے گورنر کو فوری تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کر گئي ہے جبکہ اب تک کم سے کم چار افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔

ٹیگس