May ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۸ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ کی متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات میں باہمی دلچسی کے امور کے علاوہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ عہدے داروں سے مشاورت کے لیے کل شام ( 12 مئی) ابوظہبی پہنچے تھے۔ انہوں نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کو زیر بحث لایا گيا۔

ٹیگس