May ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • انصاف کا قیام  اور مظلوموں کی مدد ایرانی حکام کا فریضہ ، صدر ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ظلم و ناانصافی کا مقابلہ کرنا تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے اور انصاف کی حکمرانی اور مظلوم کے دفاع کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

سحرنیوز/ایران:صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج تہران میں مزاحمتی ڈپلومیسی اور شہدائے خدمت کے عنوان سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں عوام کی خدمت اور عدل و انصاف پر عمل درآمد کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے خدمت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید رئیسی ایک انتھک منتظم تھے۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کا فریضہ اور کوشش انصاف کا قیام اور مظلوموں کا دفاع ہے اور یہ فلسطین اور غزہ کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی اصلی دلیل ہے۔

انھوں نے کہا کہ قاتل اور جرائم پیشہ انسانوں کا مقابلہ کہ جو اچھا لباس پہنتے اور انسانی حقوق کا دم بھرتے ہیں لیکن کرہ زمین پر وحشیانہ ترین کام انجام دیتے ہیں، ہمارا موقف ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کسی ہچکچاہٹ کے بغیر عورتوں ، بچوں اور بےگناہ انسانوں کے قتل سے بڑا کوئی وحشیانہ اقدام نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ یہ قتل اور غیر انسانی اقدامات اسلامی سوسائٹیوں کے خلاف انجام دیے جا رہے ہیں حتی اگر اسلامی سوسائٹی اور معاشرہ نہ بھی ہو ، دنیا میں جس جگہ بھی ظلم ہو تو مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ اگر انسان اس ظلم پر خاموش رہے تو اسے اپنے مسلمان ہونے حتی انسان ہونے میں شک کرنا چاہیے

 

ٹیگس