May ۲۲, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۷ Asia/Tehran
  • غزہ میں شہداء کی لاتعداد میں اضافہ اب 53760

غزہ میں صیہونی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد، ترپن ہزار سات و ساٹھ سے تجاوز کر گئی جبکہ اب تک ایک لاکھ بائیس ہزار دو سو کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی دہشتگردوں نے گزشتہ صرف چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سو سے زائد فلسطینی باشندوں کو شہید کر ڈالا جبکہ بمباری اور گولہ باری کے بعد اسپتال کہے جانے والے تباہ حال طبی مراکز میں تقریبا ڈھائی سو زخمیوں کو لایا گیا۔

فلسطین الیوم نے وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں برس اٹھارہ مارچ کو شروع ہونے والی دوسرے مرحلے کی صیہونی دہشتگردی کے نتیجے میں اب تک اپنی مادر وطن کی آغوش میں پرسکون زندگی کا خواب سجائے تین ہزار چھے سو سے زائد فلسطینی باشندے شہید اور کم از کم دس ہزار ایک سو چھپن فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، شہیدوں اور زخمیوں میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے ہزاروں ایسے بھی فلسطینی باشندے ہیں جن کے جنازے ملبے تک دفن ہیں اور وسائل اور حالات کی بدحالی کے باعث ان تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

ٹیگس