ہر ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کےلئے پوری طرح تیار ہیں؛ میجر جنرل سلامی
Jun ۰۷, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۹ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران ہر ممکنہ خطرے اور منظرنامے کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
سحرنیوز/ایران: رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران اپنے قومی حقوق اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مکمل آمادہ ہے اور کسی قسم کی جارحیت کی صورت میں اپنے مفادات کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے صہیونی حکومت کی دھمکیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بخوبی جانتے ہیں کہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں کیا ہیں۔
سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے خبردار کیا کہ جو بھی ایران کے خلاف کسی ممکنہ حملے میں شریک ہوگا، وہ پشیمان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا جوابی ردعمل وعدہ صادق آپریشن ایک اور دو سے زیادہ سخت، وسیع اور شدید ہوگا۔