Jun ۰۷, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
  • ایشیا کپ میں ایرانی خواتین کی شاندار کارکردگی

ایرانی خواتین کی ہاکی ٹیم انٹرنیشنل ویمن آئس ہاکی کے ایشیا کپ 2025 میں دوسرے نمبر پر رہی۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی خواتین کی ہاکی ٹیم 2025 IIHF  کے ایشیا کپ میں دوسرے نمبر پر رہی۔ اس ٹورنامنٹ میں ایران نے متحدہ عرب امارات کو 4-1، ہندوستان کو 5-1، کرغزستان کو 6-0 اور ملائیشیا کو 6-0 سے شکست دی۔ خواتین کا ایشیا کپ 2025ء انٹرنیشنل آئس ہاکی فیڈریشن (IIHF) کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی آئس ہاکی ٹورنامنٹ ہے۔
یہ ٹورنامنٹ 31 مئی سے 6 جون تک متحدہ عرب امارات کے شہر العین میں کھیلا گیا۔

ٹیگس