Jun ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • خطے میں تمام امریکی اڈے ہماری دسترس میں ہیں: ایران کے وزیر دفاع

ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ خطے میں تمام امریکی اڈے ہماری دسترس میں ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر نصیرزاده نے ایران کی مسلح افواج کی کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن کوئی غلطی کرے تو امریکہ کو خطے سے نکلنا پڑے گا اس لئے کہ اس کے تمام اڈے ہماری پہنچ میں ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع نے کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی غلطی اور ہمارے ملک کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کی صورت میں یقیناً دوسرے فریق کا جانی نقصان ہم سے زیادہ ہوگا اور اس صورت میں امریکہ کو خطے سے نکلنا پڑے گا اس لئے کہ خطے میں امریکہ کے تمام اڈے ہماری پہنچ میں ہیں اور بلاشک ہم میزبان ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ایران نے آپریشنل میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور ہماری تازہ ترین کامیابی گزشتہ ہفتے 2 ٹن وار ہیڈ والے میزائل کا تجربہ تھا۔

ٹیگس