Jun ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران نے اسرائيل کا ایک اور ایف -35 جنگی طیارہ کیا شکار، گرائے جانے والے ایف -35 طیاروں کی تعداد 3 ہو گئی

ایران کی جانب سے اسرائیل کی جارحیت کا دندان شکن جواب دیئے جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران نے آج اسرائيل کا ایک اور ایف -35 جنگی طیارہ مار گرایا اس طرح ایران پر اسرائیل کے جمعہ کی صبح سے ہونے والی جارحیت میں اب تک ایران نے اسرائيل کے کم سے کم 3 ایف -35 طیارے مار گرائے۔

اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرکے بتایا تھا کہ فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے صیہونی حکومت کے دو ایف -35 جنگی طیاروں اور کئی دیگر ڈرون طیاروں کو کامیابی سے نشانہ بنا کرتباہ کردیا ۔

ٹیگس