قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے زبردست میزائل حملے + ویڈیو
Jun ۲۳, ۲۰۲۵ ۲۳:۳۲ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی فوجی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے "بشارت فتح" کارروائی کے تحت قطر میں موجود العدید نامی امریکی ایئربیس پر میزائلوں کی بارش کردی۔
سحرنیوز/ایران: ایران نے مغربی ایشیا میں امریکی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر اور سب سے بڑے اسٹریٹجک اثاثے، قطر کے العدید ایئربیس پر میزائل حملہ کیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پُرامن جوہری تنصیبات پر کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے بعد، سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی منظوری اور خاتمالانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کی قیادت میں، سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی نے "بشارتِ فتح" نامی آپریشن کے دوران العدید بیس پر زبردست اور تباہ کن میزائل حملہ کیا۔
یہ بیس امریکی دہشتگرد افواج کا علاقائی فضائیاتی مرکز اور اہم عسکری اثاثہ سمجھا جاتا ہے۔