Jun ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام آخر دم تک ڈٹے رہے اور آئندہ بھی اپنے جائز حقوق کا دفاع کریں گے

 صدر ایران نے امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ ایرانی عوام آخر دم تک ڈٹے رہے اور آئندہ بھی اپنے جائز حقوق کا دفاع کریں گے۔

سحر نیوز/ ایران:قطر کے امیر کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں صدر ایران کا کہنا تھا کہ یہ بات چیت عزت مآب اور قطر کی قوم سے اظہار دوستی کی نیت سے کی جا رہی ہے ۔صدر پزشکیان کا کہنا تھاکہ  میں نے پہلی فرصت میں آپ سے رابطہ کیا اور ہماری حکومت کا یہ موقف ہے کہ کل کا واقعہ ایرانی سرزمین پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں امریکہ کی براہ راست اور کھلی شرکت کا ردعمل تھا اور اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے دوست، بھائی اور پڑوسی ملک قطر کے خلاف کوئی اقدام کرنا چاہ رہا ہے۔

ڈاکٹر پزشکیان نے مزید کہا ہے کہ ایران کی حکومت اور قوم، قطر کے دوستانہ اور برادرانہ ارادوں اور ان کے بارے میں موقف سے پوری طرح آگاہ ہے اور خاص طور پر مشکل وقت میں قطر کی حکومت اور قوم کی ہر طرح کی حمایت، ہمدردی اور دوستی کے تہہ دل سے شکر گزار ہہے ۔

۔صدر ایران نے مزید کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کر رہے تھے، لیکن ان مذاکرات کے درمیان ہم پر حملہ کیا گیا۔

صدر ایران نے کہا ہے کہ آج صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کو یہ بات سمجھ آگئی ہے کہ ایران، غزہ، لبنان یا شام نہیں ہے کہ چند حملوں کے بعد اسکے دفاعی نظام میں خلل ڈال کر وہ اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔

ایرانی عوام آخری دم تک کھڑے رہیں گے اور اپنے جائز حقوق کا دفاع کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جناب عالی کو فون کیا تاکہ جنگ کو روکنے کے لیے آپ کی تمام کوششوں اور ایران میں ہمارے بھائیوں کے ساتھ آپ کی حمایت، ہمدردی اور رفاقت کا خلوص کے ساتھ شکریہ ادا کروں۔

مجھے امید ہے کہ آپ اور قطر کے عوام ہماری طرف سے اس بات کو قبول کریں گے کہ کل کا میزائل حملہ محض صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت میں امریکہ کی شرکت کا ردعمل تھا اور ایسا ہرگز نہیں کہ ایران آپ سے مقابلہ کرنا چاہتا ہے۔

صدر ایران نے زور دیکر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قطر کے ساتھ اپنے تعمیری، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے اور مجھے امید ہے کہ جلد از جلد دوحہ میں آپ سے ہماری ملاقات ہو گی اور ہم باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ٹیگس