Jun ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
  • جوہری پروگرام بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا

ایران کے قومی جوہری ادارے کے سربراہ نے واضح کیا ہے کہ جوہری پروگرام بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا

سحر نیوز/ ایران:۔ ایران کے اداره برائے ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ملک کے پرامن جوہری پروگرام کو کسی قسم کے تعطل سے بچانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں اور ان تنصیبات پر ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔محمد اسلامی نے مزید کہا کہ ایران نے پہلے سے ایسے جامع اقدامات ترتیب دے رکھے تھے، جن کی مدد سے پیداواری عمل اور جوہری صنعت کی خدمات کے تسلسل کو برقرار رکھا جاسکے۔

دوسری جانب ایران کے قومی جوہری ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے ایرانی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ ایران کی جوہری صنعت ملک کی ساخت میں اس قدر گہرائی سے پیوستہ ہوچکی ہے کہ دشمن اس ٹیکنالوجی کو جڑ سے تباہ کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس ایسی صلاحیتیں اور گنجائشیں موجود ہیں کہ جن کی بدولت جوہری ترقی کا سفر بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھا جاسکتا ہے۔

ٹیگس