اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل اسرائیل کو جواب دہ بنائیں: عراقچی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پرجارحیت کا ارتکاب کرنے والوں کو جواب دہ بنائیں۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام خط ارسال کرکے ایران پر صیہونی حکومت اور امریکا کے جارحانہ حملوں اور شرارتوں کےبارے میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی ذمہ داریوں کی جانب متوجہ کیا۔ وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق سلامتی کونسل کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتدار اعلی اور ارضي سالمیت کی خلاف ورزی پر اسرائيل کو اس جنگ کا جارح اور ذمہ دار قرار دے اور اسرائیل کو اس جنگ کا تاوان ادا کرنے پر مجبور کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائيل نے جان بوجھ کر رہائشی علاقوں اور اسپتالوں پر حملہ کیا جو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔