غالمی برادری اوین جیل پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرے؛ ایران کی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل ایوین جیل کے ہسپتال پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ فضائی حملے پر عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بہیمانہ اقدام پر خاموش نہ رہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایوین جیل کے ہسپتال پر اسرائیل کے ظالمانہ فضائی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس انسانیت سوز جرم کی مذمت کرے۔ انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ 23 جون 2025 کو تہران میں واقع ایوین جیل کے ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں 79 افراد شہید ہوئے جن میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والے اہل خانہ، عملہ، اور راہگیر شامل تھے.
بقائی نے کہا کہ اگرچہ چند روز گزر چکے ہیں کہ اسرائیل کی ایران پر مسلح جارحیت رکی ہے، لیکن اب تہران اور دیگر شہروں میں اسرائیلی حملوں کی مزید تفصیلات اور نیتن یاہو کے جنگی جرائم سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی باضمیر انسان کے لیے ایسے مظالم پر خاموش رہنا ممکن نہیں۔ یہ حملہ نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ ایک واضح جنگی جرم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیل ایک جارح اور مجرم حکومت ہے جسے ان گھناؤنے جرائم پر عالمی سطح پر جواب دہ اور سزاوار ٹھہرایا جانا چاہیے۔ اسماعیل بقائی نے ایوین جیل حملے کی نئی ویڈیوز جاری کرتے ہوئے ایک بار پھر اسرائیل کی مجرمانہ کارروائیوں کی مذمت کی اور کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی جرم کی حمایت کے مترادف ہے۔