Jul ۱۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران کی 24 فیصد اختراعات خواتین نے رجسٹرڈ کی ہیں، خواتین و خاندانی امور میں ایرانی صدر کی مشیر

ایران کی نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور نے بتایا ہے کہ ایران کی 24 فیصد اختراعات خواتین نے رجسٹرڈ کی ہیں۔

سحرنیوز/ایران:  زہرا بہروز آذر نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کے مسائل کے علاوہ انکی صلاحیتوں کی بھی نشاندہی کرنی چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ ملک کی 24 فیصد اختراعات خواتین نے رجسٹر کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین کی جانب سے پیٹنٹ رجسٹریشن کی عالمی اوسط 14 سے 17 فیصد کے درمیان ہے، اور ایران میں یہ شرح 17 فیصد ہے۔

بہروز آذر نے کہا کہ ایران میں ایجوکیشن سسٹم کا 60 فیصد سے زیادہ عملہ، 56 فیصد یونیورسٹی ٹیچرز اور یونیورسٹیوں میں 63 فیصد داخلے لڑکیوں اور خواتین پر مشتمل ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اگر ہم ترقی کی بلندیاں سر کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اڑنے کے لیے دو پروں کی ضرورت ہے، عورت اور مرد، اور ہمارے پاس یہ دونوں ایک ساتھ ہونے چاہئیں، ورنہ اڑان نہیں بھری جاسکتی۔

 

ٹیگس