Jul ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ: صیہونی حکومت پر جنگی جرائم کے لئے مقدمہ چلایا جانا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے غاصب صیہونی حکومت کے جنگی جرائم پر مقدمہ چلائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے جنیوا میں انٹرنیشنل ریڈ کراس کی سربراہ مرجانا اسپولجارک ایگر کے ساتھ ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے علاوہ شام، لبنان، اور ایران کے خلاف جارحیت میں بھی جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ ہم عالمی ریڈکراس کمیٹی کی غیر جانبداری کو تسلیم کرتے ہیں لیکن اس غیر جانبداری کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حقائق کو نظرانداز کردیا جائے اور اس پر خاموشی اختیار کی جائے۔ 

انھوں نے کہا کہ غزہ کے حالات انتہائی المناک ہوچکے ہیں اور صیہونی حکومت خوراک اور خشک دودھ سے فلسطینی اور بچوں کے قتل عام کے لئے اسلحے کے طور پر کام لے رہی ہے۔اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جنگی جرائم پر اس کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلانے کی ضرورت ہے۔

 انٹرنیشنل ریڈکراس کی سربراہ مرجانا اسپولجارک ایگر نے غزہ کی صورتحال پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے انسان دوستانہ اقدامات کے تعلق سے بین الاقوامی تعاون بڑھائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ حکومتوں کو بھی غزہ میں حالات سدھارنے کے لئے ضروری کوششیں کرنی چاہئے۔ 

 

 

ٹیگس