Aug ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • عالمی توانائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آج تہران کا دورہ کریں گے

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور جوہری ایجنسی کے درمیان تعاون کا نیا فریم ورک پارلیمنٹ کے قوانین کے مطابق ہوگا۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پیر کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی کے ڈپٹی تہران کا دورہ کریں گے، لیکن ابھی کوئی معائنہ شیڈول نہیں ہے کیونکہ نئے تعاون کے فریم ورک پر معاہدہ ابھی تک طے نہیں پایا۔ عراقچی نے کہا کہ یورپی فریقوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ فریم ورک لازمی طور پر ایرانی پارلیمنٹ کے قوانین کے تحت ہوگا۔ انہوں نے یورپی ممالک کی جانب سے اسنیپ بیک فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے نزدیک یہ مسئلہ قابل قبول نہیں۔
وزیر خارجہ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ اگلی بات چیت کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ناروے میں مذاکرات کے انعقاد کی کوئی حتمی منظوری نہیں دی گئی ہے۔

ٹیگس