محمد رضا عارف: جنگ کے دوران پاکستان کا موقف دونوں ملکوں کی اخوت اور اخلاص کا ثبوت
اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر نائب صدر محمدرضا عارف نے پاکستان کے وفاقی وزیربرائے غذائی سیکورٹی اورقومی تحقیقات رانا تنویر حسین سے ملاقات میں تہران اور اسلام آباد کے درمیان محکم اخوت و مخلصانہ روابط پر زوردیا۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے سنیئر نائب صدر ڈاکٹر محمد رضآ عارف نے پاکستان کے غذائی تحفظ اور قومی تحقیقات کے وفاقی وزیر سے ملاقات میں، صدر ایران ڈاکٹر مسسعود پزشکیان کے حالیہ دورہ اسلام آباد میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ان کے شاندار استقبال کا شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے گہرے ثقافتی، دینی اور تاریخی مشترکات نے اسلامی دنیا کی دو عظیم قوموں کے درمیان ہر میدان میں مضبوط اور پرخلوص رشتہ قائم کردیا ہے۔
ایران کے سینیئير نائب صدر نے زور دے کر کہا کہ 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کی حمایت میں پاکستان کا موقف دونوں ملکوں کے مضبوط برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
محمد رضآ عارف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے دیرینہ اور پائیدار تعلقات نے ہمارے رشتوں کو اٹوٹ بنادیا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ دشمنانِ اسلام مسلمان پڑوسی ملکوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارا یقین ہے کہ ایران، پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے تعلقات مضبوط اور مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں جووقتی مسائل اور جزوی اختلافات سے متاثر نہیں ہوں گے۔
ایران کے سینیئر نائب صدر نے کہا کہ ہمیں ( اسلامی ممالک کو) اس بات کی اجازت ہرگز نہیں دینی چاہیے کہ غزہ کے مظلوم عوام پر ان کی اپنی سرزمین میں غاصب صہیونی حکومت کے وحشیانہ مظالم جاری رہیں ۔