Aug ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران و بلاروس کے درمیان تعاون میں فروغ پر اتفاق

ایران اور بیلاروس کے سربراہوں نے تعاون کی متعدد دستاویزات اور ایک مشترکہ بیان پر دستخط کئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: بیلاروس کے دورے پر گئے صدر ایران مسعود پزشکیان نے آج صدر الکسانڈر لوکاشنکو سے ملاقات کی جہاں میزبان صدر نے ان کا باضابطہ خیرمقدم کیا۔

اس ملاقات میں صدر ایران نے کہا کہ دوطرفہ دوستانہ تعلقات کے علاوہ ایران اور بیلاروس بہت سے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی قریبی نظریات رکھتے ہیں اور ان کے درمیان بین الاقوامی فورمز پر تعمیری تعاون ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوریشین یونین، شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس بھی ایران اور بیلاروس کے درمیان تعمیری روابط کی اچھی بنیاد موجود ہے۔ صدر پزشکیان نے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک اپنی خواہشات مسلط کرنے کے درپے ہیں لیکن ایران اور بیلاروس کا خیال ہے کہ وہ پابندیوں کے ذریعے دوسروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرنے والے ممالک سے کسی بھی طرح سے کم نہیں ہیں اور وہ پابندیوں اور مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔ اس موقع پر بیلاروسی صدر الکسانڈر لوکاشنکو نے بھی کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے درمیان موجود دوستی اور آپسی بات چیت کی بنیاد پر، ہم تعاون کو بڑھانے پر قادر ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان بعض معاہدوں کو درپیش ممکنہ مسائل کو مکمل طور پر حل کر سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے حکام نے سیاست، سیاحت، آرٹ، میڈیا، صحت، دوا سازی، صنعت اور سرمایہ کاری سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کی بارہ دستاویزات اور ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے ہیں۔ 

ٹیگس