Aug ۲۶, ۲۰۲۵ ۰۰:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران اور یورپی ٹرائیکا کے مذاکرات منگل کو ہوں گے

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ منگل کے روز ایران اور 3 یورپی ممالک کے مابین مذاکرات طے پا چکے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: انہوں نے بتایا کہ مذاکرات نائب وزرائے خارجہ اور سیاسی دفاتر کے عہدے داروں کے مابین منعقد ہوں گے۔

اسماعیل بقائی نے ان مذاکرات کو گزشتہ جمعے کو فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کی سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونی گفتگو کا تسلسل قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایران اور یورپی ٹرائیکا کے نائب وزرائے خارجہ ایران پر عائد ظالمانہ پابندیوں، ایٹمی معاملات اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کریں گے۔

 

 

ٹیگس