Aug ۲۸, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • صدر پزشکیان: ایران چین کے ساتھ سنجیدہ اور تعمیری تعاون میں دلچسپی رکھتا ہے

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کا شہر چابہار جلد ہی بین الاقوامی ریلوے کوریڈور سے منسلک ہو جائے گا۔

سحرنیوز/ایران:ایگزیکٹیو افیئرز میں صدرمملکت کے معاون محمد جعفر قائم پناہ نے چابہار میں شمال جنوب کوریڈور کے معائنے کے موقع پر کہا کہ چابہار ریلوے پروجیکٹ اسٹریٹیجک اہمیت رکھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کے ریلوے نیٹ ورک سے جڑنے کے بعد اس پروجیکٹ کے بین الاقوامی ریلوے کوریڈور سے متصل ہونے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

 انھوں نے مزید کہا کہ اس اہم ریلوے لائن کے ذریعے بنیادی اہمیت کا سامان، چابہار بندرگاہ سے ملک کے شمال اور وہاں سے قفقاز، روس اور یورپ تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس پروجکٹ کی تکمیل سے علاقائی اور عالمی تجارت میں ایران کا کردار بڑھ جائے گا۔

ٹیگس