Aug ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
  • صدر ایران کا وزیر اعظم پاکستان کو فون/ایران سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کی مدد کے لیے تیار ہے

صدر ایران نے وزیر اعظم پاکستان کو ٹیلی فون کرکے سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دلی ہمدردی کا اظہا اور ہر قسم کے تعاون، ریلیف اور انسانی امداد کی فراہمی کی غرض سے تہران کی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: جمعے کی شام ہونے والی اس ٹیلی فونک گفتگو میں صدر مسعود پزشکیان نے  ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

 صدر ایران نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سیلاب سے متاثر ہونے والے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی ہرقسم کی مدد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

 پاکستان کے وزیر نے بھی ڈاکٹر پزشکیان کے ساتھ فون کال پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور ایرانی قوم کی جانب سے تعزیت اور یکجہتی کے پیغام کو سراہا۔

انہوں نے اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور عمیق دوستی اور قربت کی علامت قرار دیا اور کہا کہ ایران اور پاکستان ہمیشہ مشکل حالات میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں اور رہیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس کے موقع پر بالمشافہ ملاقات اور دوطرفہ اور کثیر جہتی تعاون اور معاہدوں کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے کہا کہ آپ میری اور پاکستانی قوم کی جانب سے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی کو عوام کو پر خلوص سلام پہنچائیں۔

 پاکستان کے کثیر آبادی والے صوبے پنجاب میں مون سون کی بارشوں اور ہندوستان کی طرف سے ڈیم کا پانی اپنے پڑوسی کی طرف چھوڑنے کی وجہ سے وسطی پاکستان کو غیر معمولی سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی عوام کو شدید مالی اور جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

ٹیگس