ایران فری اسٹائل ریسلنگ ورلڈ چیمپئن شپ؛ رہبر انقلاب اسلامی کی مبارکباد
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کی کشتی کی قومی ٹیم کی سن 2025 ورلڈ چیمپین شپ کے مقابلوں کی پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر خصوصی تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن:
بسم اللہ الرحمن الرحیم، کشتی کی ٹیم کی چیمپیئن شپ جو حیرتناک کوششوں کا نتیجہ تھی اور اس کے بعد قابل تحسین اقدام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ طاقت اور روحانیت کا امتزاج، اعلی اقدار کو وجود میں لاتا ہے۔ آپ لوگوں کا اقدام قابل تحسین ہے!
سید علی خامنہ ای
25 شہریور 1404 مطابق 16 ستمبر 2025
قابل ذکر ہے کہ فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کی قومی ٹیم نے 12 سال بعد چیمپین شپ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ایران اب تک 6 بار عالمی مقابلوں کا چیمپین بن چکا ہے۔ ان مقابلوں کے دوران ہر جیت کے بعد ایرانی پہلوانوں نے سجدہ شکر ادا کیا اور قومی پرچم کا احترام کرنے کے علاوہ کئی کھلاڑیوں نے اپنی جیت کو ایرانی شہیدوں کے نام کیا۔