Oct ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
  • ترجمان وزارت خارجہ: صیہونیوں کی وعدہ خلافیوں کی جانب سے ہوشیار رہیں: وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکہ کے مجوزہ امن منصوبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس سلسلے کے فیصلے کو فلسطینی عوام اور استقامتی گروہوں کی مرضی سے وابستہ قرار دیا۔

سحرنیوز/ایران:  وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور کے تحت نسل کشی کا مقابلہ عالمی برادری کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریوں میں شامل ہے نیز اپرتھائیڈ اور استعمار کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی مزاحمت کو قانونی حیثیت حاصل ہے، لہذا اسلامی جمہوریہ ایران ہر اس طریقہ کار اور لائحہ عمل کی حمایت کرے گا جس کے نتیجے میں غزہ میں جنگی اور غیرانسانی جرائم کا سلسلہ رک سکے اور فلسطینی عوام کی حق خودارادیت کی ضمانت فراہم ہو۔

وزارت خارجہ کے اس بیان میں فلسطینی عوام کو ٹرمپ کے منصوبے کے تشویشناک پہلوؤں کی جانب سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کو توسیع پسند اور نسل پرست فطرت کا مالک قرار دیتے ہوئے تل ابیب کی وعدہ خلافیوں کی جانب سے خبردار کیا ہے۔

اس بیان میں درج ہے کہ اس سلسلے میں فیصلہ فلسطینی عوام اور استقامتی گروہوں کے اختیار میں ہے اور ایران بھی ان کے ہر اس فیصلے کا احترام کرے گا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی نسل کشی، صیہونی فوجیوں کے انخلا اور غزہ کے محاصرے کے خاتمے کی ضمانت فراہم ہوسکے۔

ٹیگس