وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے بات چیت، یمن و غزہ پر بھی تبادلہ خیال
ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے ٹیلی فونی رابطے میں غزہ و یمن سمیت علاقے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے گفتگو میں غزہ کے عوام کے لئے انساندوستانہ امداد کی ترسیل اور صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی روکنے پر تاکید کی
ایرانی وزیرخارجہ نے یمن کے حلات اور اس ملک کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیتوں کی مذمت کرتے ہوئے یمن میں استحکام اور علاقے میں امن و سیکورٹی کی حفاظت میں مدد کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر تاکید کی
اس ٹیلی فونی گفتگو میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کو سراہا اور یمن و علاقے میں امن و سیکورٹی کے لئے سفارتی صلاح و مشورہ جاری رکھنے کی اپیل کی ۔