ایران کی مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں: ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر کا واضح اعلان
اطلاعات کے مطابق ایرانی فوج کے ڈپٹی کو آرڈینیٹر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے واضح اعلان کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینٹر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے تہران میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ ہماری مسلح افواج ہر طرح کے زمینی، سمندری اور فضائی خطرات کے مقابلے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے تہران میں منعقدہ فوجیوں کے تیر اندازی کے چوتھے عالمی مقابلوں کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ بات کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے کوئی غلطی کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
فوج کے ڈپٹی کوآرڈینٹر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ مسلح افواج میں انواع و اقسام کے کھیل ان جوانوں کو تندرست رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں جو ملک کے مستقبل کے ضامن ہوتے ہیں۔
ایڈمیرل سیاری نے مسلح افواج کی آمادگی میں کھیل کود کے بنیادی کردار پر زور دیا اور کہا کہ کھیل انسانی صحت و تندرستی کے لئے بہت اہم ہیں اور جو معاشرہ بیمار ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا۔