یوتھ ایشین گیمز؛ ایران کی والیبال ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
Oct ۲۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
یوتھ ایشین گیمز کے والیبال میں ایرانی ٹیم سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی
سحر نیوز/ ایران: ایران کی لڑکوں کی والیبال ٹیم نے یوتھ ایشین گیمز کے والیبال کے سیمی فائنل میں تھائیلینڈ کو 3 زیرو سے شکست دے دی ۔
اس سے پہلے ایران کی لڑکوں کی والیبال ٹیم گروپ مقابلوں میں قطر، بحرین، تھائیلینڈ، انڈونیشیا اور منگولیا کو شکست دے چکی تھی۔
دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ہوگا اور اس میں جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔