Dec ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیرِ خارجہ کی مصری ہم منصب سے گفتگو؛ جوہری مسئلہ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 سحرنیوز/ایران: ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں فریقوں نے خطے کی تازہ ترین پیش رفت بالخصوص صیہونی حکومت کی جارحیت اور جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی لبنان اور غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے صیہونی حکومت کے جرائم روکنے کے لیے عالمی برادری کی جانب سے فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ٹیلی فون کال میں ایرانی جوہری مسئلہ بھی اٹھایا گیا اور وزیر خارجہ نے اس معاملے پر تہران کے موقف کو دو ٹوک الفاظ میں بیان کیا۔

ٹیگس