Jan ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی: اسلامی جمہوریہ تخریب کاروں کے مقابلے میں پیچھے نہيں ہٹے گا

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ تخریب کاروں کے مقابلے میں پیچھے نہيں ہٹےگا

سحرنیوز/ایران:رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انیس دی کی مناسبت سے قم کے ہزاروں لوگوں سے ملاقات میں اپنے خطاب میں ملک میں رونما ہونے والے تخریبی واقعات کی جانب اشارہ کیا اور فرمایا کہ کچھ افراد ایسے ہیں جن کا کام ہی تخریب کاری ہے جیسا کہ گذشتہ شب تہران اور بعض دیگر شہروں میں مٹھی بھر تخریب کار باہر نکلے اور انھوں نے اپنے ملک کی عمارتوں کو نقصان پہنچایا تاکہ امریکی صدر خوش ہو۔ 

 قائد انقلاب اسلامی نے  فرمایا کہ اگر امریکی صدر میں کچھ صلاحیت ہے تو وہ اپنے ملک میں رونما ہونے والے مختلف مسائل اور واقعات  پر قابو پائيں۔ 

 انہوں نے فرمایا کہ بارہ روزہ جنگ میں امریکی صدر کا  ہاتھ ایک  ہزار سے زيادہ ایرانیوں کے خون سے رنگین ہوا اور انہوں نے خود اعتراف کیا ہے کہ میں نے حملے کا حکم دیا اور اس جنگ کی کمانڈ سنبھالی اور پھر اس کے بعد یہی شخص کہتا ہے کہ میں ایران کے عوام کا حامی ہوں اور سوجھ بوجھ نہ رکھنے والے لوگ اس پر یقین کرلیتے ہيں اور اس کی مرضی کے مطابق کوڑےدانوں کو آگ لگاتے ہيں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران  کئي لاکھ افراد کی قربانیوں سے وجود میں آیا ہے اور وہ تخریب کاروں کے مقابلے میں پیچھے نہيں ہٹے گا،  کہا کہ اسلامی جمہوریہ  غیر ملکی ایجنٹوں کو برداشت نہيں کرے گا اور ملت ایران  غیر ملکیوں  کے کسی بھی ایجنٹ کو چاہے وہ کوئی ہو برداشت نہیں کرے گا۔  

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

 

ٹیگس