Jan ۱۳, ۲۰۲۶ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • لندن میں ایران کے سفارت خانے پر شرپسندوں کا حملہ، تہران نے برطانوی سفیر کو طلب کر لیا

لندن مین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے پر ایک بار پھر حملے کے بعد، برطانوی سفیر کو دوبارہ وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا۔

سحرنیوز/ایران: رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے مغربی یورپ کے شعبے کے ڈائریکٹر علی رضا یوسفی نے برطانوی سفیر کو طلب کرکے تہران کا مذمتی پیغام کو ان کے حوالے کیا۔

علی رضا یوسفی نے ایران کے سفارت خانے پر حملے کو بین الاقوامی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور سفارتی مراکز کی حفاظت میں لندن حکومت کی نا اہلی کے مترادف قرار دیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس موقع پر برطانوی سفیر نے لندن میں ایران کے سفارت خانے پر باغی عناصر کے حملے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم کی توہین پر معافی مانگی اور اس واقعے کے دوہرائے نہ جانے پر مبنی برطانوی حکومت کے وعدے کا اعلان کیا۔

ایران کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر برطانیہ میں ایران کے سفارتی مراکز کی حفاظت میں لاپرواہی برتی گئی تو اسلامی جمہوریہ ایران ضروری قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

ٹیگس