امریکہ اور یورپ کو ایران کے ساتھ اپنے رویے میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے امریکہ اور یورپ کو ایران کے ساتھ اپنے رویے میں تبدیلی لانے اور باہمی احترام کی بنیاد پر گفتگو کرنے کی ضرورت ہے۔
سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ ایران سید عباس عراقچی نے اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں لکھے گئے اپنے مقالے میں واضح کیا کہ تہران نے ہمیشہ جنگ کے بجائے امن کو ترجیح دی ہے اور ایک منصفانہ معاہدے کے لئے آمادہ رہا ہے۔
عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ امریکہ کی دشمنانہ پالیسیاں، چاہے وہ پابندیوں کی شکل میں ہوں یا فوجی اقدامات کی صورت میں ناکام ہوچکی ہیں۔
انہوں نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ ایران میں ہونے والے پر امن عوامی احتجاج چند دن بعد اندرونی اور بیرونی دہشت گرد عناصر کی مداخلت سے پرتشدد ہوگئے-
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے ایران کے اندرونی معاملات میں امریکی صدر کی مداخلت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی دهمکیوں کا مقصد امریکہ کو اسرائیل کے مفاد میں ایک نئی جنگ میں دھکیلنا تھا جس سے زیادہ خونریری ہوئی۔
وزیر خارجہ ایران نے اپنی ایک ایکس پوسٹ میں یورپ کو بھی ہدف تنقید بنایا اور لکھا کہ اس وقت امریکہ کے مقابلے میں یورپی ممالک کو جس صورتحال کا سامنا ہے وہ انہیں کی ماضی کی غلط پالیسیوں کا اثر ہے جو اس وقت انہیں کی جانب پلٹ رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اس وقت امریکی رویہ، خود یورپ کے لئے ایک مقام عبرت بن چکا ہے۔