وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ترکیہ کے دورے پر، علاقائی حالات پر مشاورت جاری
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی تر کیہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنے ترک ہم منصب سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہيں ۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی وزيرخارجہ نے ترکیہ پہنچنے پر کہا کہ ان کے اس دورے کا مقصد علاقے کے حالات کا جائزہ لینا اور موجودہ چیلنجوں سے باہر نکلنے کی راہوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے ۔ ایرانی وزيرخارجہ نے کہا کہ یہ سفر مدتوں قبل سے طے تھا اور اپنے ترک ہم منصب کے دورہ ایران کے جواب میں انجام پایا ہے اور ان کا مقصد دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل کا جائزہ لینا ہے
سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران اور ترکیہ دو بڑے پڑوسی کی حیثیت سے ہمیشہ قریبی تعلقات کے حامل اور ایک دوسرے سے مسلسل مشورے کرتے رہے ہیں اور یہ تعاون ، سیاسی ، اقتصادی ، سماجی اور ثقافتی میدانوں میں جاری ہے ۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ایرانی وزيرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ علاقے کے سنگین حالات اور موجودہ چیلنجوں کے پیش نظر کہ جو خاص طور پر امریکہ اور کچھ دوسرے فریقوں کی جانب سے پیدا کئے جا رہے ہيں ، قریبی صلاح و مشورے کی ضرورت ہے اور اس تناظر میں علاقائی حالات کا جائزہ لینا اور حالات و چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ان پر قابو پانے کے طریقوں کا جائزہ لینا اس دورے کے ایجنڈے میں ہے ۔