اسکول پر حملہ اور حملے کا حکم دینے والوں کو سزا دی جائے: ایران کا مطالبہ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے امریکہ اور صیہونی حکومت کی مذمت کیے جانے کے بعد، میناب کے اسکول پر حملہ اور حملے کا حکم دینے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے میناب کے شجرہ طیبہ ایلمنٹری اسکول پر امریکی حملے کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہنگامی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معصوم بچے اور اساتذہ جنہیں بے رحمی سے قتل کیا گيا، جارحین کے ظلم بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نسل کشی کی حد میں آنے والے اس جنگی جرم او رانسانی حقوق کی اتنی سنگین خلاف ورزی کرنے والوں اور اس کا حکم دینے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دنیا کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی اس سنگین خلاف ورزی کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی ان بے شمار مثالوں میں سے ایک ہے جن کا ارتکاب، امریکہ اور صیہونی حکومت نے، ایرانی قوم کے خلاف پچھلے 28 روز سے جاری غیر قانونی جنگ کے دوران کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel